When Adam was forgiven.

پہلی کڑی #inthelightofashura

اللہ کی عبادت کے لئے فرشتے اور جنات موجود تھے مگر پھر اللہ نے انسان کی تخلیق فرمائی اور تمام فرشتوں اور جنات کو انہیں سجدہ کرنے کے لیے کہا مگر ابلیس جو بہت عبادت گزار تھا اس نے اپنی اکڑ اور گھمنڈ میں اللہ کی نافرمانی کی۔ بعد ازاں اسی نے ابو البشر آدم اور اماں حوا کو اٹھا کر جنت سے بے دخل کروایا اس قصےکی تفصیل ہم سبھی جانتے ہیں۔

جنت سے نکالے جانے کے بعد میری ناقص معلومات کے مطابق تین سو برس تک ندامت کی وجہ سے سر اٹھا کر آسمان کی طرف حضرت آدم نے نہ دیکھا اور روتے ہی رہے اور دعا مانگتے رہے ان کا زمین پر آتے ہی سب سے پہلا کام اللہ سے معافی اور توبہ کرنے کا تھا ۔ان کا فوری پریشاں ہونا ہی ان کی عظمت اور ابلیس پر برتری کا واضح اعلان تھا کہ آدم اور ابلیس دونوں اللہ کے دربار میں تھے اللہ نے دونوں کو وہی دیا جو وہ چاہتے تھے۔ آدم کو توبہ کی قبولیت اور ابلیس کو آخر تک انسانوں کو بہکانے کا موقع۔۔

آدم نے جو دعا مانگی اس کے الفاظ میں اپنی غلطی کا اعتراف ہے۔ یہ دعا، سب سے پہلی دعا بھی ہے اور اسی سے دعا کے آداب سکھائے گئے ہیں پہلا ادب اللہ کی صفات کا استعمال، اللہ کے کمالات بیان کرنا اور اپنی ذات کی کمتری اور گناہوں کا اعتراف ہے۔اللہ کی ذات کی طرف توجہ دے کر کر اس کو پکارا ہے۔ اس کے سامنے اپنی ذات کر عاجزی کے ساتھ پیش کیا اور اس مشکل گھڑی میں اللہ کی طرف محتاجی کا اقرار کیا۔ اللہ نے ان کی توبہ دس محرم کی مبارک دن قبول فرمائ۔ حضرت آدم کی اولاد میں جس کسی نے یہ راز پا لیا اس کی دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی۔
#rabbatalbayt #muharram #muharram #محرم #writersbypakistan