Rumi

کیا خوب بات کی مولانا رومی نے،
آج ہمیں خواہش ہے، بے حساب دولت کی، محبت کی ، آسائشات کی، بے جا غیر ضروری چیزوں کی، اسٹیٹس کی۔۔ ہم پھنستے جا رہے ہیں اسی گرداب میں۔ لامتناہی سلسلے ہیں، خوب سے خوب تر کی تلاش ہے، گم ہیں دن رات اسی خیال میں، دل میں نہ سکون ہے نہ قرار ہے۔ اپنی زندگی خود ہی مشکل میں ڈالی ہوئ ہے۔ الحمدللّٰہ کہنا مشکل لگتا ہے اور شکوہ زبان سے جاری ہیں۔ ہم تو اپنے آپ کے خود دشمن بن چکے ہیں۔ دیکھا دیکھی میں ، آگے بڑھنے کی چاہ میں، اپنی ذات کو گم کیے بیٹھے ہیں۔ تبھی تو سکون نہیں۔ کبھی کپڑوں میں برتری چاہیے، تو کبھی سجاوٹ میں، کبھی گاڑی تو کبھی بچوں کی اسکولنگ میں مقابلہ۔
۔
ہم میانہ روی کو بھول گئے ہیں، اعتدال ہر شے میں ضروری ہے، رشتوں میں، معاملات میں، لین دین میں ، خرچوں میں۔۔۔۔ یہ سب خودساختہ مسئلے ہیں ، جن پر میں اور آپ پہروں سوچتے ہیں۔ یہ سب کیوں ہے، کیا اس لیے کہ قرآن و حدیث تو پڑھتے ہیں لیکن عمل سے دور ہیں۔ ذالحجہ کا مہینہ اختتام کے قریب ہے، قربانی اگر کرنی ہے تو ان سب باتوں کو بھی قربان کر دیں کہ جس نے بھنور میں ڈالا ہوا ہے۔ ۔
۔
#meraismailkon #dhulhijjah #rabbatalbayt #saudiblogger #saudibloggers #rumi #deepthoughts #mywriting #myinstagram #urdu #urduquotes #urduliterature #writerscommunity #writersbypakistan