Muharram

ئے سلسلے کے لیے @lifes_travelogue کا شکریہ۔

محرم‘‘ کے مہینے کو محرم اس کی تعظیم
کی وجہ سے کہتے ہیں، لفظ حرام یہ حرمت
سے ہے، اس کے معنی ہیں: قابلِ احترام ، اور   ’’محرم الحرام‘‘ کا معنی ہے: محرم کا مہینہ جو قابل احترام ہے، جیساکہ ’’مسجد الحرام‘‘ کے معنی ہیں: وہ مسجد جو قابلِ احترام اور عظمت والی ہے۔
بسا اوقات کسی چیز کی ممانعت اور حرمت اس کی عظمت کی وجہ سے ہوتی ہے،  ’’محرم الحرام‘‘ ان چار مہینوں میں سے ایک ہے، جنہیں اللہ تبارک وتعالی نے حرمت والے مہینے قرار دیا ہے، وہ چار مہینے یہ ہیں: ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم الحرام او رجب۔ ان مہینوں کو حرمت والا اس لیے کہتے ہیں کہ ان میں ہر ایسے کام سے جو فتنہ وفساد، قتل وغارت اور امن وسکون کی خرابی کا باعث ہو، بالخصوص منع فرمایا گیا ہے۔ ان چار مہینوں کی حرمت وعظمت پہلی شریعتوں میں بھی مسلم رہی ہے، حتی کہ زمانہ جاہلیت میں بھی ان چار مہینوں کا احترام کیا جاتا تھا۔

یکم محرم الحرام شہادت عمر فاروق رض اور دس محرم شہادت حضرت امام حسین رض کو یاد رکھیں۔ اللہ ہمارے کردار میں ہمارے اسلاف کے کردار کی مماثلت پیدا فرمائے۔

ہر نیا سال خوشی کے بجائے ایک حقیقی انسان کو بے چین کردیتا ہے؛ اس لیے کہ اس کو اس بات کا احساس ہوتا ہے میری عمر رفتہ رفتہ کم ہورہی ہے اور برف کی طرح پگھل رہی ہے ۔ وہ کس بات پر خوشی منائے؟ بل کہ اس سے پہلے کہ زندگی کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہوجائے کچھ کر لینے کی تمنا اس کو بے قرار کردیتی ہے اس کے پاس وقت کم اور کام ز یادہ ہوتاہے۔
ہمارے لیے نیا سال وقتی لذت یا خوشی کا وقت نہیں؛بل کہ گزرتے ہوئے وقت کی قدر کرتے ہوئے آنے والے لمحا تِ زندگی کا صحیح استعمال کرنے کے عزم و ارادے کا موقع ہے اور از سر نو عزائم کو بلند کرنے اور حوصلوں کو پروان چڑھانے کا وقت ہے۔

ہم نئے ہجری سال کی آمد پر عزم مصمم کریں کہ زندگی کے جتنے ایام باقی بچے ہیں ان شاء اللہ اپنے اللہ کو راضی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ابھی ہم بقید حیات ہیں اور موت کا فرشتہ ہماری جان نکالنے کے لئے کب آجائے، معلوم نہیں۔

فقط واللہ اعلم

#inthelightofashura #rabbatalbayt #saudiblogger #pakistanibloggers #karachibloggers #writersofinstagram #writerscommunity #writerslife #writerslife #muharram #محرم #محرمآمد #محرمالحرام