Keep Learning

زندگی مسلسل آگے بڑھنے کا نام ہے، اس کا ہر دن پہلے سے مختلف ہوتا ہے۔ ہر نیا دن ، نئ کرن کے ساتھ ساتھ نۓ تجربات اور اسباق ساتھ لاتا ہے۔ ہم ہر دن کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ سیکھ کبھی بچوں سے ملتی ہے، کبھی شوہر سے، کبھی آس پاس کے کسی اور رشتے سے، اکثر راہ چلتے لوگ، کسی دکان یا بازار میں ملے راہگیر سے۔ گھر کے آنگن میں آۓ پرندے بھی بڑے بڑے سبق پڑھا جاتے ہیں۔ آل غرض سیکھنے کا عمل جاری و ساری رہتا ہے بشرطیکہ ہم اس سے سیکھنا چاہیں۔

اگر اس عمل کو روک لیں تو ہماری سوچ، فکر اور نظریہ جمود کا شکار ہو جاۓ گا۔ اس لیے ہمیں جاننے کی جستجو اور سیکھنے کی تڑپ کو ختم نہیں کرنا ہے۔ اچھا یہ والا سیکھنا تو ہر پل ہوتا رہتا ہے، لیکن کیا ہم کسی کتاب، لیکچر یا کسی کورس کے کیے وقت نکالتے ہیں۔ اب بہت سے کورسز اور کتابیں انٹرنیٹ ہر مفت دستیاب ہیں۔ اور اگر نہ بھی ہوں تو بھی جب اور جگہ ہم خرچ کرتے ہیں تو کیوں نہ کسی کورس پر یا کسی کتاب کے خریدنے پر خرچ کر لیں۔۔

علم حاصل کرنے کی کوئ عمر مخصوص نہیں۔ علم تو کبھی نا ختم ہونے والا سمندر ہے۔ روز نئ سے نئ جہت متعارف ہوتی ہیں، اگر ہم نے سیکھنے کے عمل کو روکا تو ہم خود بھی رک سے جائیں گے۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں، کبھی کوئ ریسیپی ، کبھی کوئ لیکچر یوٹیوب پر لگا کر دینی و دنیاوی معاملات کے اسباق لیں۔ کوئ اچھی کتاب پڑھیں جو آپ کی سوچ اور زاویے کو اور وسعت دے۔ علم اک جہد مسلسل ہے، قطرہ قطرہ اپنے اندر سموتے جائیں۔ میری اماں نے میرے بیٹوں سے اکسٹھ سال کی عمر میں فرنچ اور عربی عام بول چال کے الفاظ سیکھے، ان کی خوشی اور بچوں کے ولولے کا عالم ہی کچھ اور تھا۔ سیکھتے جائیں اور سکھاتے جائیں۔ ہر اچھی بات کو گرہ لگا دیں اور بری بات کو نظرانداز کریں۔۔ ہر وقت علم میں اضافے کی دعا کریں۔ وہ علم سیکھیں جس سے دنیا و آخرت میں فائدہ ہو۔ اپنے علم کو زندہ رکھنے کا سب سے اچھا اور آسان طریقہ کہ اس ہر عمل کرو اور دوسروں تک پہنچاتے رہو۔ علم کو ادب کے ساتھ جوڑ کے رکھنا ہے۔۔۔ تو پھر جانتے رہو، سیکھتے رہو اور لوگوں کو فیضیاب کرتے رہو۔

@rabbat_al_bayt #rabbatalbayt #learning #learnislam #learningathome #keepleaeningkeepgrowing #keeplearning #keeplearing #ilm #urduposts #urduwriter #writerscommunity #writersofinstagram #writerslife #lifetime #journeyoflife #myjourney #mylakehead #saudiblogger #pakistanibloggers #pakistaniblogger #karachiblogger #urdu #urdulovers #urduthoughts #urduzone #urduadab #urducommunity #urducorner #writersbypakistan