COVID19 Break

بھاگتی دوڑتی زندگی کو یک دم بریک لگ گیا۔ بالکل پرسکون سڑکیں، خالی شاپنگ پلازہ۔۔ اسکول کی سڑکیں ویران۔۔ آفس ہو یا اسکول و جامعہ، سب بند، گھروں میں قید۔۔۔ یہ سب کرونا کے خوف سے ممکن ہوا۔
۔

اسی خوف سے لوگ اپنی فیملی کو وقت دینے لگے، گھروں کی تفصیلی صفائیاں ہونے لگیں اور بچے بھی خوشی سے ماں باپ کی توجہ حاصل کرنے لگے۔ بیتے دنوں کے کھیل، بچوں کے سنگ کھیلنے لگے۔ کچھ یادوں کا سرمایہ اکھٹا ہونے لگا۔کتابوں پر گرد بھی ہٹنے لگی، اور ہم اپنوں کے قریب ہونے لگے۔
۔

کیا اتنی پرسکون زندگی، عام حالات میں ممکن ہے ؟ ہاں کیوں نہیں۔ اگر ممکن ہے تو زندگی سہل نہ ہوجائے۔ ہم کیوں بھاگ دوڑ میں لگ کر زندگی کے اصل حسن سے دور ہو گئے۔ کمانے کی چاہ میں لگ کر، مشہور ہونے کے نشے میں، اپنی جڑوں سے دور ہو گئے۔ اب کہاں گئے وہ مصروف دن و رات، کہ اپنوں سے بات کرنے کی فرصت نہ تھی۔ گھر کس حال میں ہے، یہ جاننے کی جستجو نہ تھی۔ ہم دو اور دو چار کی فکر میں، بچوں کی شرارتوں کو نہ دیکھ سکے، ان لمحوں سے محروم ہوئے، جو اصل دولت تھی۔
۔

کیوں نہ ہم اپنے آپ سے عہد کریں، کہ اس کرونا دور کے بعد بھی انشاءاللہ ہم اسی طرح اپنوں کے ساتھ وقت بتائیں گے، زندگی کو سبک انداز میں گزاریں گے ۔ رشتوں کو اولیت دیں گے اور اپنی زندگی کو سادہ بنائیں گے۔
۔

#اردو_ادب #اردو #اردو_پوسٹ #اردوپوسٹ #urdu #urduwriter #urduwrites #urduwriters #urduadab #rabbatalbayt #saudiblogger #saudibloggers #pakistanibloggers #pakistaniblogger #influencersofinstagram #influencerswanted #riyadhblogger #momblogger #mombloggers #myinstagram #writersofinstagram #writerscommunity #writerslife #pakistan #myinstagram #thoughts #corona #peaceful #familytime #familyfirst #qualitytime