Dua
اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف و شکر۔آسمانوں کے بھرنے کے برابر ، اور زمین کے بھرنے کے برابر ، اور بھر کر جو ان کے درمیان ہے، اور بھر کر وہ تمام چیزیں جو تو چاہے، کسی چیز میں اس کے بعد۔ ۔
۔
اس دعا کو رکوع کے بعد ، سجدے میں جانے سے پہلے پڑھتے ہیں۔ اگر زندگی کو خوشگوار بنانا ہے، پر سکون بنانا ہے تو اپنے اندر جذبہ شکر پیدا کرنا ہوگا۔ غور کریں زرا اس ترجمے پر، کیسی گہری بات اس میں بیان کی ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں بہت سی پریشانیاں جھیلیں ، مشکلات کا سامنا کیا ، لیکن پھر بھی انہوں نے کسی پل میں رب سے شکایت نہ کی، بلکہ مندرجہ بالا الفاظ کے ذریعے اللہ کی حمد کی اور ہمیں بھی اسی کی تعلیم دی۔ کیا ایسا انداز تعریف کا اس سے قبل دیکھا، کتنے خوبصورت انداز میں اللہ کی کبریائ بیان کی، کہ آسمانوں کے، زمیں کے اور ان دونوں کے مابین اور دنیا میں موجود تمام اشیاء ، کہ اے رب بس تو ہی تعریف کے قابل اور تو ہی ہے کہ جس کا شکر ادا کیا جاۓ۔ آج اتنے سو برسوں بعد لوگ gratitude and successful life tips دیتے ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہُ علیہ وسلم نے پہلے ہی بتلا دیا۔
آنکھ کھلے تو رب کا شکر کہ ہمیں زندہ اٹھایا ، چھت سر پر ہے، پیٹ بھرنے کو کھانا، ماں باپ ، بہن بھائ اور شوہر بچوں کا ساتھ، مخلص دوست، دنیا کی تمام نعمتیں ، ہر ہر پل، ہر موقع پر شکر، ان تمام نعمتوں میں برکت کا بھی سبب بنے گا اور اللہ کی کبریائ و ثناء کا حق بھی کسی طور ادا ہوگا۔ کیا آج ہم شکر کرتے ہیں؟ ہمیشہ اپنے بڑوں سے سنا کے نیچے دیکھنا سیکھو، اوپر نہ دیکھو، یعنی اپنی نعمتوں پر شکر و صبر کرو اور دوسروں کی زندگی سے اپنے آپ کو نا ملاؤ۔ جو شکوے کرتے ہیں ان کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود نہ سکوں ہوگا نہ مال میں برکت، ایسے بھی لوگ ہیں کہ کم وسائل کے باوجود زبان پر صرف شکر کے الفاظ ہیں اور شکوہ نام کو نہیں۔ اپنے آپ کو جانچیں، اپنا احتساب کریں، اپنی نعمتوں کو دیکھیں اور شکر کریں۔ ہمیں رب نے بہت نوازا ہے اور یہ کیا سب سے بڑی نعمت نہیں کہ ہمیں مسلمان بنایا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا۔۔۔ سوچیں اور رب کے شکر و ذکر کا زبان کو عادی بنائیں۔ نایاب فیصل
۔
#ربي #رب #ربنا #ربناوتقبلدعاء #دعاء #دعاءجميل #دعا #اللہ #الله #اللهاكبر #اللهأكبر #دعاءمستجاب #rabbatalbayt #saudiblogger #saudibloggers #islamic #islam #pakistanibloggers #praisethelord #praiseandworship #lifequotes #gratitude #pray #prayers #الرياض #mywritings #myinsta #myinstahome #quran #muslimah