Different Between Sabr and Bardasht
برداشت اس حالت کو کہتے ہیں کہ ذہن و دل میں چبھن موجود رہے اور آپ زبان پر شکایت نہ لائیں۔ صبر آسمانی پیمانہ ہے جب کہ برداشت زمینی پیمانہ ہے۔ صبر کا پیمانہ کبھی نہیں چھلکتا۔ برداشت یہ کہ آپ نے اپنا معاملہ خود اپنے ہاتھ میں لے لیا، اور صبر یہ کہ اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں بھیج دیا۔ اعلی عدالت میں بھیجنے کے بعد آپ مقامی سطح پر بات چیت نہیں کرتے، جو فیصلہ اللہ کی عدالت میں ہوگا وہی قبول کرنا ہے۔
برداشت کا مطلب یہ ہے کہ میں کڑ رہا ہوں اندر ہی اندر گھٹن محسوس کرہا ہوں میں جل رہا ہوں میں کچھ نہیں کرسکتا مثلا کسی طاقتور نے ہم کو تھپڑ مارا جواب دینے کی طاقت نہیں ہے لیکن اندر ہی اندر گھٹن ضرور ہے یہ برداشت کہلاۓ گا لیکن صبر کے معنی قدرے مختلف ہیں جیسے کسی چیز ناکامی ہونے پر کچھ چھن جانے یا لٹ جانے یا نہ ملنے وغیرہ پر اللا کریم سے امید رکھنا کہ آج نہیں کل وہ ہمیں ضرور عطا کرے گا۔
صبر اور برداشت میں بڑا فرق یہ ہے کہ صبر میں آپ کی شکر کی صلاحیت بڑھ جاۓ، اگر آپ حالت شکر میں بڑھ رہے ہیں تو یہ صبر ہے، اگر حالت شکر میں گَھٹ رہے ہیں تو یہ برداشت ہے۔ اگر شکایت ناممکن ہوگی ہے تو یہ صبر ہے، اگر شکایت کا امکان باقی ہے تو یہ برداشت ہے۔ یہ بہت جوہری فرق ہے۔
اگر آپ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی ساس کے معاملے میں صبر کر لیا ہے۔ صبر نہیں کیا، ساس نے جتنی تکلیف پہنچائ اس سے دگنی غیبت آپ نے اس کی کی ہے۔ مظلوم جوابی غیبت کر کے زیادہ نقصان میں چلا جاتا ہے۔ کسی نے آپ سے زیادتی کی، آپ کو فائدہ ہوگیا اُس دنیا میں، آپ نے کہا نہیں اتنا فائدہ نہیں چاہیۓ ، تھوڑی غیبت کر کے اس فائدے کو کم کروں؛ تو پھر آپ نے اس کی تھوڑی غیبت کی، اب آپ کا فائدہ کم ہو گیا۔ تھوڑی سی اور غیبت کی، اب فائدہ صفر ہو گیا۔ تھوڑے دن اور غیبت کرتے رہے، اب لینے کے دینے پڑ گئے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے؟؟؟
ہم اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے کی غیبت کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔ ایک دو مرتبہ نہیں کرتے بلکہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ بےشک اللہ عادل ہے، وہ عدل کی بنیاد ہر فیصلہ کرے گا کہ آپ نے جوابی کتنی غیبت کی۔ دونوں کی اسکورنگ جانچی جاۓ گی، معاملہ عدل سے حل ہوجاےگا۔ انسانی ذہن تو ہے نہیں جہاں غلطی کا امکان ہو، اللہ رب العزت کی ذات ہے جو بالکل ٹھیک حساب کتاب کرے گی۔
“ سلمان آصف صدیقی کی گفتگو “
#اردوادب #اردو #صبر #برداشت #شکر #صبراتة #اردوپوسٹ #patience #tolerance #positivevibes #positivity #positiveenergy #erdc #salmanasifsiddiqui #gratitude #saudiblogger #saudibliggers #pakistanibloggers #mombloggers #lifequotes #meaningful #coach