Depression
ڈپریشن جیسے مسائل آج کل کے نوجوانوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہیں- اس دور کی تیز رفتار ذندگی میں تبدیلیوں کی بہتات انسان کو رک کر ارد گرد کے معاملات پر سوچنے، تفکر اور تدبر کا موقع نہیں دیتے- ہم کو چاہیے کہ ہم تھوڑی دیر کے لئے رکیں اور غور کریں کہ وہ کون سے عوامل ہیں جنہوں نے ڈاکٹر ماہا علی شاہ جیسے نوجوانوں کو اتنی تکلیف میں مبتلا کیا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پہ مجبور ہو گئے-عام طور پہ خیال کیا جاتا ہے کہ لوگ دنیا کی ان نعمتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں جو کہ ڈاکٹر ماہا کے پاس تھیں:
– ڈاکٹری کی ڈگری جس کو لینے کی حسرت لاکھوں دل میں لئے ذندگی گزارتے ہیں، کوئی پرسنٹیج نہیں لے پاتا، کسی کا داخلہ نہیں ہو پاتا، کسی کے والدین افورڈ نہیں کر پاتے..
– رنگ و روپ جس کی تگ و دو میں اربوں خواتین سینکڑوں ارب ڈالرز کی کریمز اور جانے کیا کیا نسخہ جات استعمال کرتی ہیں-
– مشہور ماڈلز کا فیگر جس کے لئے میڈیا اور اربوں پرستار سرگرداں رہتے ہیں-
– خاندانی جاہ و حشمت مثلاً گدی نشینی جہاں سے ہزاروں زائرین اپنی مرادیں لے کر جاتے ہیں-
– رسول اللہ کے خاندان سے نسبت جس کے لاتعداد عقیدت مند ہیں-
– نوکری؛ غم روزگار اور دو قت کی روٹی جس کے لئے دنیا میں اربوں پریشان ہیں-
– بھرپور زندگی گزارنے کے لئے جوانی جس کی قدر و قیمت تمام عمر رسیدہ افراد سے پوچھیں-
یعنی دنیا کی نعمتوں کی موجودگی کے باوجود نوجوان کیوں ڈپریشن کا شکار ہیں؟ نفساتی صحت کا تعلق اپنے نفس کے مطالبات کو سمجھنے سے ہے- اس کے لئے ہماری علمی تاریخ اور روایات کے چند رہنما اصول یہ ہیں:
1: خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پہ خوش ہے ( واصف علی واصف )
2: We look before and after and pine for what is not (Shelly)
3: پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو: ذندگی کو موت سے پہلے، جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، فرصت کو مصروفیت سے پہلے، روپے پیسے کو تنگ دستی سے پہلے، اور صحت کو بیماری سے پہلے غنیمت جانو- غنیمت جاننے کا مطلب یہ ہے کہ یہ پانچ چیزیں اللہ کی نعمتیں ہیں- ان کو ضائع نہ کرنا اور ان کا بھرپور صحیح طریقے سے استعمال ہی ان نعمتوں کا شکر ہے –
4: دنیا کے معاملے میں اپنے سے کمتر کو اور دین کے معاملے میں اپنے سے برتر کو دیکھو
5: ہر لمحہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر کریں
I had no shoes and I used to complain until I met a man who had no feet (Saadi Shirazi)
6: اپنی محرومیوں پر اور اپنے حلقہ پریشانی میں ذندگی گزارنے کی بجائے اپنے حلقہ اثر میں وقت گزاتیں-
#depressionawareness #depressionhelp #rabbatalbayt