ہر کام کا ہونا بے سبب نہیں

کبھی زندگی میں جو چاہا نہ ملا تو دکھ تو ہوتا ہے، بار بار مانگنے پر بھی کچھ نہ ملے تو اندر کہیں سے آواز آتی ہے کہ اللہ میری آزمائش کا گواہ ہے، وہ اسے فتح میں بدل سکتا ہے، ابھی نہ ملا تو اس کی کوئ وجہ میرے رب کی جانب سے ہوگی۔ جب ہم کسی چیز میں ناکام ہوتے ہیں تو ہم احساس شکست ہر قابو پانا سیکھتے ہیں۔ یہی فطرت ہے اور یہی زندگی کا حصہ ہے۔ ہم سب اس سے گزرتے ہیں۔ لیکن کیا یہ ناکامی اچھی لگتی ہے؟ نہیں نا۔۔۔ لیکن آپ یہ توقع نہیں کر سکتے کہ سب کچھ آپ کی مرضی و منشاء پر ہو۔ زندگی دھوپ و بارش کی مانند ہے۔ آپ کے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات کی کوئ وجہ ہوگی۔ درحقیقت زندگی کے تمام بڑے سبق ناکامی سے ہی سیکھے جاتے ہیں۔
۔
میرا خیال ہے کہ اکثر اوقات ، لوگ ناکامی سے اتنا خوفزدہ ہوتے ہیں کہ زندگی کا بیشتر حصہ اسی سے بھاگتے گزارتے ہیں۔ جب کہ ناکامی کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے۔ آپ کبھی بھی کامیابی سے نئیں سیکھ سکتے۔ آپ کو بہتری حاصل کرنے کے لیے اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا ہوگا۔
۔
کوئ آپ کے درد کو محسوس نہیں کر سکتا، لیکن اندازہ لگا سکتا ہے، اس ناکامی یا شکست کے نتیجے میں کچھ تلخ لیکن سچے تجربات حاصل ہوتے ہیں ، جو ہماری روح کی تجدید نو کرتے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کے حالات کو مثبت انداز میں گلے لگاتے ہیں کہ آنے والا وقت بہت کچھ بہترین لانے والا ہے۔
اگر خالق پر کامل یقیں ہے تو اس پر بھی یقین ہونا چاہیے کہ کہیں دور، مستقبل میں، کسی نامعلوم سمت پر، کچھ اور واقع ہونے والا ہے جو اتنا حیرت انگیز ہوتا ہے کہ آپ کو احساس ہوتا ہے کہ ماضی کے برے درد کا صبر، یہ صلہ دے رہا ہے۔ ہاں سب کچھ کسی وجہ سے ہوتا ہے، ہمیں شاید یقیں کم ہر پر ایسا ہی ہوتا ہے، ناکامی ہمیں آئندہ کے لیے تیار کرتی ہے، لچک دار بناتی ہے۔ خالق پر یقیں مضبوط کرواتی ہے۔ اس سے ترقی کے دروازے کھلتے ہیں، اور آپ خالص اور ہمدرد دل کے مالک بن جاتے ہیں۔
۔
مثبت رہیں، مثبت سوچیں۔ اور اپنے اعتقاد پر ڈٹے رہیں، دعاؤں کی طالب ؛ نایاب فیصل ۔
#positivevibes #positiveenergy #positivemindset #positivity #failure #failureispartofsuccess #lifecoach #lifelessons #urdu #pakistanibloggers #rabbatalbayt #karachibloggers #saudiblogger #riyadhblogger #lifelesson #reasonstolive #thoughtful #grateful #gratefulheart #بلوجر #بلوجرز #الریاض #erdcpk #tarbiah #mywritings #writerscommunity #writersofinstagram #writersofig #writersnetwork #writers