سکون صرف اللہ کے زکر میں ہے۔

آج کا انسان اکثر ڈپریشن، بے سکونی اور اضطراب کا شکار ہے، چاہے اس کے گرد کتنے ہی دنیاوی آسائشات کا ڈھیر ہو، نت نئے برانڈڈ کپڑے، لگژری کار، بڑا گھر، بنک بیلنس یا اتنا نہیں تو بھی تمام ضروریات زندگی کی وافر مقدار۔
لیکن اس کا دل اضطراب میں، آنے والے دن کے خوف میں اور گزرے لمحات کی اداسی میں ڈوبا رہتا ہے۔
ایسا کیوں ہے؟ کیوں ہم جلدی سب کیفیات ، واقعات اور حالات کو اپنے دل و دماغ پر سوار کیے رہتے ہیں۔ کیوں ہر وقت سب نعمتوں کے باوجود مضطرب ہیں۔۔۔؟ کبھی سوچا ہے۔۔۔ کبھی اپنے دماغ میں پنپنے والی سوچ کا احتساب کیا ہے؟
ہم نے اپنے آپ کو اتنا مصروف کر دیا کہ اپنے اصل سے دور ہو گئے، دو سے چار کی چاہ نے سکون قلب سے ہمیں دور کر دیا۔ سکون قلب اللہ نے قرآن میں بتلا دیا کہ، صرف ذکر اللہ میں ہے۔ دنیاوی اشیاء صرف کچھ لمحات یا کچھ ایام کی خوشی دیتی ہے، جب کہ اللہ کا ذکر راحت کا سبب ہے۔ نہ صرف اس دنیا میں بلک دائمی زندگی میں بھی۔
ہر پل زکر اللہ اور ہر نعمت و خوشی پر شکر اور ہر غم اور سختی پر صبر ۔۔۔ کہ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ وقت نے تو گزرنا ہے، اچھا وقت بھی گزر جاتا ہے اور برا وقت بھی۔۔۔ بس ہمارے عمل سے ہم صبر و شکر ظاہر کرتے ہیں۔
اللہ ہم سب کو توفیق دے کہ اپنے ہر عمل سے اللہ کی فرمانبرداری کریں اور ثابت کریں کہ ہم اسی کے بندے ہیں اور وہ جس حال میں رکھے اس میں مطمئن رہیں اور اللہ کے ذکر سے کبھی غفلت نہ برتیں۔ اللہ کی حمد و ثناء کو زبان پر جاری رکھیں اور اسی حالت زکر میں موت پائیں کہ وقت نزع کلمہ ہمارے لب سے جاری رہے۔ آمین بے شک دلوں کا اطمینان صرف اللہ کے ذکر میں ہی ہے۔
۔
#ذکر #ذکراللہ #اذکار #rememberallah #islamicquotes #urdu #urduposts #urduposts #urdu#pakistanibloggers #momblog #rabbatalbayt #saudiblogger #saudibloggers #myinsta #mywriting #myjournal #allah #allahuakbar #allahﷻ #allahisthegreatest #türkey #pakistan #momblogger #wisdomwords