اخلاص

اخلاص ایسا بلند و بالا اور شاہی دروازہ ہے جس کی شان و شوکت اور عظمت و رفعت کو اللہ تعالی کے مخلص ترین بندے ہی حاصل کر سکتے ہیں اور اس دروازے کے داخلے کی انتہائ اہم ، مضبوط و مطلوب سیڑھی اصلاح نیت ہے۔ جیسا کہ اس کی اہمیت “ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے، والی حدیث سے واضح ہے۔ اسلاف کے اقوال میں سے ہے “ نیت کو سیکھا کرو جیسے علم کو سیکھتے ہو”۔
‎ایک دل میں اللہ سے اخلاص اور مدح اور ستائش سے محبت اور طمع جمع نہیں ہو سکتے، بالکل اس طرح جیسے آگ اور پانی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔
۔
عبادات میں اخلاص نیت
اخلاص کو تمام عبادات اور نیک اعمال میں روح کی حیثیت حاصل ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا : الزمر، 39 : 2، 3 ‎اللہ کی عبادت کرو، صرف اس کے بندے ہو کر، ہاں خالص اللہ ہی کی بندگی ہے۔‘‘ بندگی میں مخلص ہونا اور اللہ کے لئے اطاعت گزاری کو خالص کر لینا ہی اس کی عبادت میں اخلاص ہے اور عبادت جو انسانی زندگی کا مقصود ہے وہ اگر اخلاص سے خالی ہو گی تو اللہ تعالیٰ کے ہاں قبولیت کا درجہ نہیں پا سکے گی۔ نیز انسان کے اعمال کی قبولیت اور رد کر دیئے جانے کا انحصار بھی اخلاص پرہے۔
۔
@معاملات اور معمولات زندگی میں اخلاص نیت
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اخلاص کا تعلق عبادات سے ہیں، ہمیں خالصتاً للہ عبادت کرنی چاہئے، نماز، روزے اور تلاوت ِ قرآن اور دیگر عبادات اور دعوت الی اللہ کے کام کرتے وقت اپنی نیت میں کھوٹ کا جائزہ لے لینا چاہئے، یہ خیال درست نہیں، ہر بھلائی کرتے ہوئے نیت کو خالص کر لینا ضروری ہے، خواہ وہ ہمسائے کی خبر گیری ہو،یا صلہ رحمی، یا والدین سے احسان، کیونکہ یہ سب بھی عبادت ہیں۔ ہر وہ کام جو اللہ کی محبت میں اور اس کی رضا پانے کے لئے کیا جائے اس میں اخلاص کا ہونا ضروری ہے، حتی کہ باہمی معاملات میں خیر کا ہر رویہ بھی اخلاص کا تقاضا کرتا ہے، جیسے تجارت میں سچ کو اختیار کرنا، بیوی سے حسن سلوک، اولاد کی تربیت میں محاسبہ، اور ہر وہ کام جو بظاہر دنیا کے معاملات کہلاتا ہے، اس میں بھی اخلاص برتنا ضروری ہے۔
آئیے میں اور آپ مل کر اپنے اخلاص کو جانچیں اور اللہ کے قرب کو حاصل کریں۔ ۔
#ikhlas #serinity #muslim #muslimah #islamic #saudiarabia #saudiblogger #saudibloggers #mombloggers #rabbatalbayt #urdu #pakistanibloggers #karachiites #staysafe #اخلاص